ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار: ضلع پنچایت کا عام اجلاس:754کروڑروپئے کا بجٹ منظور

کاروار: ضلع پنچایت کا عام اجلاس:754کروڑروپئے کا بجٹ منظور

Fri, 01 Jul 2016 21:06:42    S.O. News Service

کاروار:یکم جولائی(ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع پنچایت نے سال 2017-2016کے لئے کل 754کروڑ روپیوں کا بجٹ جمعہ کو منعقدہ میٹنگ میں منظور کیا ہے۔

 ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر نے میٹنگ میں بجٹ پیش کیا۔ جس میں منصوبہ جات کے لئے 272کروڑ روپئے اور غیر منصوبہ جات کے لئے 481کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ ضلع پنچایت کے کاموں کے منصوبے میں 113کروڑروپئے اور غیر منصوبہ جاتی کے تحت 131کروڑ روپئے ، تعلقہ پنچایت کاموں کے لئے منصوبہ کے تحت 135کروڑ روپئے اور غیر منصوبہ جاتی کے تحت349کروڑ روپئے ، گرام پنچایتوں کے لئے کل 24.39کروڑ روپئے کی امداد منظور کئے جانے کی بات کہی۔غیر منصوبہ جاتی شق کے تحت ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت افسران کی تنخواہ کے لئے 373کروڑ روپئے مختص کئے گئے۔ منصوبہ جاتی شق کے مطابق 249کروڑ روپئے ریاستی اور 23کروڑ روپئے مرکز ی حکومت کا حصہ ہوگا۔ منصوبہ کے تحت گذشتہ سال سے 16 کروڑ روپئے زائد دئیے گئے ہیں۔ غیر منصوبہ جات کے تحت گذشہ سال سے 11کروڑروپئے زائد منظور کئے گئے ہیں۔

تعلیم ، دیہی صحت اور خاندانی فلاح وبہبود، مغربی گھاٹ ترقی منصوبہ ، خصوصی منصوبہ ، سماجی فلاح وبہبودی ، پسماندہ طبقات محکمہ ، اقلیتی محکمہ ، مویشی محکمہ ، تعلیم بالغان، کھیل اور یوتھ ، دیہی پانی سپلائی ، خواتین اور اطفال فلاح و بہبودی محکمہ ، رسد اور خوراک، زرعی، باغبانی، ماہی گیری ، فاریسٹ، کوآپریٹیو، علاقائی ترقی اور دیگر دیہی ترقی پروگرام ، پنچایت راج اداروں کی امداد ، چھوٹی آب پاشی، دیہی صنعت اور چھوٹی صنعت، ریشم، سڑک اور برج، دستکاری ا ور کپڑا، اپاہج اور بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبودی شعبہ جات کے لئے متعلقہ بجٹ میں زائد امداد دی گئی ہے۔ ضلع پنچایت نائب صدر سنتوش رینکے ، ضلع پنچایت ایکزی کوٹیو آفیسر رام پرساد منوہر ، ممبران اور افسران موجود تھے۔


Share: